0
Wednesday 6 Nov 2024 10:29

حج پالیسی 2025ء کی تفصیلات سامنے آ گئیں

حج پالیسی 2025ء کی تفصیلات سامنے آ گئیں
اسلام ٹائمز۔ حج پالیسی 2025ء کی تفصیلات سامنے آ گئیں جس کے تحت حج اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوں گے جبکہ قربانی کی رقم 55 ہزار روپے حج اخراجات پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق حج پالیسی کے تحت عازمین کو اقساط میں حج اخراجات جمع کرانے کی اجازت ہو گی، درخواست کے ساتھ 2 لاکھ اور قرعہ اندازی میں نام آنے پر 14 دن میں 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔ باقی تمام اخراجات یکم سے 10 فروری 2025ء تک دینا ہوں گے۔ حج پالیسی کے تحت خواتین بغیر محرم جا سکیں گی جس کے لیے والد یا شوہر کی طرف سے حلف نامہ دینا ہو گا۔سرکاری حج اسکیم میں 5 ہزار عازمین ڈالر اسکیم کے تحت حج کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، حج پالیسی کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھجوانا اور ویکسینیشن کروانا بھی لازم ہو گا۔ پرائیویٹ اسکیم میں اسپانسرز شپ کے تحت 30 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اسکیم کے لیے مختصر حج کی اجازت ہو گی جو 20 سے 25 دن تک ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر حج پالیسی 2025ء کی منظوری دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1171036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش