اسلام ٹائمز۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 1165 کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی ائیر مانیٹرز کے مطابق شہر کی فضا میں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت کی مقررہ گائیڈ لائنز سے 131 گنا زائد ہے۔ ڈیفنس فیز 8 کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1696، ڈیوس روڈ 1464، گلبرگ کا 1306 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیفنس فیز 5 کا انڈیکس 1212، کینٹ کا 1232، شادمان کا انڈیکس 1165، مال روڈ کا 1065، فیروز پور روڈ کا 874، جوہر ٹاون، ٹاون شپ کا 782 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی ہےَ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور چشمے استعمال کریں۔پنجاب حکومت نے پرائمری سکول پہلے ہی سموگ کے باعث بند کر رکھے ہیں۔