0
Wednesday 6 Nov 2024 11:00

شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات میں وزیراعظم نے 26 اکتوبر 2024 کو ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت، توانائی اور سرحدی سکیورٹی سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی و انسانی قوانین کی خلاف ورزی بھی قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 1171043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش