0
Tuesday 5 Nov 2024 21:15

امریکہ کیجانب سے غزہ میں زخمی ہونیوالے اپنے فوجی کی ہلاکت کا اعلان

امریکہ کیجانب سے غزہ میں زخمی ہونیوالے اپنے فوجی کی ہلاکت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا 1 فوجی جو غزہ کی پٹی کے ساحل پر نام نہاد "انسانی امداد" کیلئے بنائی گئی امریکی گودی کی حفاظت کرتے ہوئے "ایک غیر جنگی مشن" میں زخمی ہوا تھا اور اس کی حالت تشویشناک تھی، دم توڑ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سارجنٹ کوانڈیریس ڈیون اسٹینلے (Quandarius Dion Stanley) مئی میں اُس نیول ڈاکیارڈ میں آپریشنز کی معاونت کرتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے امریکہ نے "غزہ کی پٹی میں انسانی امداد میں اضافے" کے کھوکھلے دعوے اور درپردہ "غزہ کی عوام کے خلاف جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم" میں مزید مدد پہنچانے کے گھناؤنے مقصد سے بنایا تھا۔ اپنے بیان میں اسٹینلے کی موت کا اعلان کرتے ہوئے امریکی فوج نے اس کی موت کا درست وقت نہیں بتایا اور صرف یہی کہا ہے کہ اسٹینلے ایک طویل المدتی نگہداشت کے طبی مرکز میں زیر علاج تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈاکیارڈ مشن میں 3 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے تاہم دیگر 2 کو سطحی چوٹیں آئی تھیں اور وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس پہنچ گئے تھے۔

 
خبر کا کوڈ : 1170938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش