0
Tuesday 5 Nov 2024 22:01

تمام تر صعوبتوں اور شہادتوں کے باوجود اہل غزہ نے سفید پرچم نہیں اٹھائے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

تمام تر صعوبتوں اور شہادتوں کے باوجود اہل غزہ نے سفید پرچم نہیں اٹھائے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ پاکستان کے زیر اہتمام شہداء قدس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صعوبتوں اور شہادتوں کے باوجود اہل غزہ نے سفید پرچم نہیں اٹھائے، وہ مظلوم ہیں لیکن شجاع و بہادر ہیں، ہمیں اہل غزہ کے ساتھ جس طرح کھڑا ہونا چائیے تھا ویسے نہیں کھڑے ہوئے، اہل فلسطین کے لہو کے اثرات آنے والی نسلوں تک جاری رہیں گے، ہم ان شاء اللہ مزاحمت کو کامیاب اور اسرائیلی رجیم کو نابود ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو تہذیب یافتہ کہنے والے امریکہ اور یورپ کا مکروہ چہرہ اور گھناؤنا کردار دنیا کی نظروں میں عیاں ہو چکا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست غزہ و لبنان کے مظلومین سے شکست کھا چکے ہیں، انکی سب سے بڑی شکست تہذیبی و تمدنی ھے، دس ہزار معصوم بچوں اور دس ہزار خواتین کے قاتل ہیں، غزہ میں اسرائیل ظلم وستم کر رہا ہے، اسرائیل کے مکروہ چہرہ سے نقاب اٹھ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش