اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اب ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر میرا ووٹ ہوتا تو کملا ہیرس کوو وٹ دیتی، کملا ہیرس کبھی ٹرمپ کی طرح ہارڈ لائن نہیں بولتی۔ انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی عقل کا اندازہ لگائیں وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے امید لگائے بیٹھے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو لا کر بسایا، آج اس غلطی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ آئینی بینچ کے سوال پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس آئینی بینچ کا اختیار ہے، کیا سنیئرز کوز یادہ آئین کا پتہ ہوتا ہے۔؟ ایسا نہیں ہے جو سنیئر صرف وہی عقل کل ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ تمام ججز قابل احترام ہیں، اچھا آئینی بینچ بنا ہے جو آئین کوری رائٹ نہیں کرے گا۔