0
Tuesday 5 Nov 2024 22:36

غزہ و لبنان جنگ کے دوران صیہونی وزیر دفاع کو فارغ کر دیا گیا

غزہ و لبنان جنگ کے دوران صیہونی وزیر دفاع کو فارغ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ اور لبنان میں جنگ کے دوران اپنے قریبی ساتھی اور وزیر دفاع یو آوف گولانٹ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتماد کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے طویل عرصے کے سیاسی حریف اور لیکوڈ پارٹی کے رکن وزیر دفاع یو آوف گولانٹ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یو آوف گولانٹ کی جگہ وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا جائے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی مہینوں میں یو آوف گولانٹ پراعتماد تھا اور وہ بہترین کام کر رہے تھے، مگر گذشتہ کچھ مہینوں میں یہ اعتماد ٹوٹ گیا، گولانٹ جنگ کے معاملات پر اختلاف رکھتے تھے اور انہوں نے کابینہ کے فیصلوں کے برعکس بیانات دیئے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق ان اختلافات کو ختم کرنے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن یہ خلیج بڑھتی چلی گئی، جس سے نہ صرف عوام بلکہ دشمن بھی واقف ہوئے اور انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حکومت کے بیشتر اراکین ان کے فیصلے سے متفق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1170968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش