اسلام ٹائمز۔ مرکزی راہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آ جائے تو مڈل ایسٹ پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہو یا کملا ہیرس دونوں کی ایک ہی پالیسی ہوگی، اگر میرا ووٹ ہوتا تو دونوں میں سے کسی کو بھی نہ دیتا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، لیکن عالمی دنیا خاموش ہے۔ مرکزی راہنما جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قانون سازی کے لیے دوسری پارٹیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت سے گلا ہے ایسی قانون سازی کیوں کی۔؟ جے یو آئی کو قانون سازی پر اعتراض ہے۔