0
Tuesday 5 Nov 2024 19:39
امریکی صدر بغیر کانگریس کی منظوری کے امریکی فوج کو جنگ میں شامل نہیں کرسکتا

اسرائیل کی مدد کیلئے امریکی افواج کی تعیناتی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، اراکین کانگریس

اسرائیل کی مدد کیلئے امریکی افواج کی تعیناتی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، اراکین کانگریس
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں امریکی فوج کی تعیناتی پر اراکین کانگریس نے صدر جو بائیڈن کو خط تحریر کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق اراکین کانگریس نے کہا کہ صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ تنازع میں امریکی فوجی کردار کی وضاحت کریں۔ یہ خط پانچ ڈیموکریٹک ارکانِ کانگریس راشدہ طلیب، الہان عمر، سومرلی اندرے کارسن اور کوری بش نے تحریر کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق اراکین نے کہا اسرائیل کی مدد کیلئے امریکی افواج کی تعیناتی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ میزائل ڈیفنس سسٹم چلانے کیلئے 100 امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

خط میں امریکی صدر کو قوانین کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی فوج کی تعیناتی کیلئے صدر کو کانگریس کی منظوری لینا ہوتی ہے، امریکی کانگریس نے 1973ء میں وار پاورز ریزولوشن پاس کیا تھا۔ اراکین نے کہا کہ کوئی بھی امریکی صدر بغیر کانگریس کی منظوری کے امریکی فوج کو جنگ میں شامل نہیں کرسکتا۔ وار پاورز ریزولوشن کے مطابق امریکی صدر کو کانگریس کو 48  گھنٹوں کے اندر فوجی کارروائی کی اطلاع دینی ہوتی ہے اور اگر امریکی کانگریس اجازت نہ دے تو 60 دن کے اندر افواج کو واپس بلانا پڑتا ہے۔ وار پاورز ریزولوشن کے تحت افغانستان اور عراق جنگ کیلئے امریکی کانگریس نے منظوری دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1170936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش