0
Tuesday 5 Nov 2024 18:43

دیامر میں خواتین کیلئے الگ نادرا آفس قائم کیا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت

دیامر میں خواتین کیلئے الگ نادرا آفس قائم کیا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نادرا بورڈ کے سینئر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان اور دیامر استور ریجن میں زونل دفاتر کے قیام کی ضرورت ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کے متعلقہ ریجن میں نادرا سے متعلق مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔ دیامر میں خواتین کیلئے الگ نادرا آفس قائم کیا جائے جس میں مکمل خواتین سٹاف کی تعیناتی ہو تاکہ وہاں کی خواتین کو شناختی کارڈ سمیت دیگر نادرا سے متعلق دستاویزات کی تیاری میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نادرا کے دفاتر میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ چھوٹی ملازمتوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔ 
 
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت، دیامر، بلتستان اور تحصیلوں کی سطح پر بھی نادرا کے دفاتر کیلئے حکومتی پالیسی کے تحت زمین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے SMBR کو ہدایات دی جائیں گی۔ اس موقع پر نادرا بورڈ سینئر ممبران نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نادرا گلگت بلتستان میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سہولیات سے آراستہ دفاتر قائم کر رہا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت زمین کی دستیابی میں تعاون فراہم کرے۔ بہت جلد بلتستان اور دیامر/ استور ریجن میں زونل دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ بلتستان اور دیامر میں ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات کئے جائیں گے۔
 
 بعدازاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے UNFPA کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے 2023ء میں متعین کئے گئے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان حکومت نے یوتھ کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں کیلئے یوتھ پالیسی منظور کی ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں مواقع فراہم کرنے کیلئے UNFPA چلاس اور سکردو میں ریسورس سنٹر کے قیام کیلئے اپنا تعاون فراہم کرے۔ 
 
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے اہداف کے حصول اور ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی انتہائی ناقص اور غیر تسلی بخش ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش