سرینگر میں ’اتحاد ملت اور اصلاح معاشرہ میں علماء کی ذمہ داری‘ پر سیمینار منعقد

اسلام ٹائمز۔ میرواعظ منزل لاوے پورہ سرینگر میں میرواعظ شمالی کشمیر و جموں و کشمیر مسلم متحدہ محاذ کے چیئرمین مولانا پرے حسن افضل فردوسی کی صدارت میں پُروقار تقریب بعنوان ’’اتحاد ملت اور اصلاح معاشرہ میں علماء کی ذمہ داری‘‘ منعقد ہوئی، جس میں جموں و کشمیر مسلم ڈیموکریٹک لیگ کے چیئرمین حکیم عبدالرشید نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اجلاس میں میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولانا محمد عمر فاروق کی آمد متوقع تھی لیکن مفسر قرآن مہاجر ملت میرواعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ کے فرزند میرواعظ مولوی محمد احمد شاہ کے انتقال کی وجہ سے وہ شریک نہ ہو سکے۔ تقریب میں ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے حق میں دعا کی گئی۔ مقررین میں جموں و کشمیر مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام فاروقی، امام حی مرکزی جامع مسجد سرینگر سید احمد نقشبندی، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سینیئر رہنما مولانا آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی، کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل جموں کشمیر کے چیئرمین مفتی مدثر احمد قادری، مفتی اعجاز الحسن بانڈے بانی و ناظم اعلیٰ مدرسہ سبیل الھدیٰ کشمیر، انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے بانی ممبران ماسٹر محمد اکبر ملک و سید جاوید عباس رضوی، مولانا عبد الخالق ڈار جنید السلام، سبزار احمد ڈار اور غلام محمد لون، غازی جہانگیر احمد لون جنرل سکریٹری مسلم متحدہ محاذ وغیرہ نے موضوع کی مناسبت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ایسی مجلسوں اور محفلوں کے انعقاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔