0
Tuesday 5 Nov 2024 18:42

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بہت جلد بحال کیا جائے گا، منوج سنہا

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بہت جلد بحال کیا جائے گا، منوج سنہا
اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جلد ہی ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا جیسا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے وعدہ کے مطابق بتہ جلد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لئے کوئی سیاسی کوشش کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک این جی او کے زیر اہتمام ’رابطہ عوام‘ کے زیر عنوان منعقدہ پروگرام سے منوج سنہا نے خطاب کیا۔

اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ نوجوان اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منوج سنہا نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے لیکن کچھ عناصر کی جانب سے پاکستان اسپانسرڈ عسکریت پسندوں کی مدد کی جارہی ہے جس سے ترقی کا پورا عمل سبوتاژ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی مدد کرنے والوں کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا جو اندر موجود ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر اسمبلی اجلاس کا تقریباً 6 سال کے وقفہ کے بعد کل سے آغاز ہوا تاہم اسمبلی اجلاس کے دوران کافی ہنگامہ دیکھا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1170896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش