0
Tuesday 5 Nov 2024 19:03

مصری و امریکی وزرائے خارجہ کیدرمیان مغربی ایشیا کے بارے گفتگو

مصری و امریکی وزرائے خارجہ کیدرمیان مغربی ایشیا کے بارے گفتگو
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے آج اپنے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

اس بارے جاری ہونے والے امریکی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انتھونی بلنکن نے مصری وزیر خارجہ کے ساتھ مشرق وسطی اور سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بلنکن نے غزہ میں جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی رہائی کو یقینی بنانے اور غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھانے و برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا انتھونی بلنکن نے اپنے مصری ہم منصب کو آگاہ کیا کہ حماس نے جنگبندی اور غزہ کے لوگوں کو امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے محدود تعداد میں یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے!
خبر کا کوڈ : 1170907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش