0
Tuesday 5 Nov 2024 01:11

اسرائیل نے تمام امن تجاویز کو مسترد کر دیا، نجیب میقاتی

اسرائیل نے تمام امن تجاویز کو مسترد کر دیا، نجیب میقاتی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نگراں وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ صیہونی دشمن نے جنگ بندی کے لیے تمام پیش کردہ حلوں کی مخالفت کی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میقاتی نے آج (پیر) اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی دشمن نے تمام امن تجاویز کو رد کر دیا اور مختلف لبنانی علاقوں میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ اپنے مطالبے کو دہراتے ہیں کہ جارحیت روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے، تاکہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر مکمل عمل درآمد کی ضمانت کے راستے ہموار کیے جا سکیں اور اسرائیل کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ عام شہریوں، طبی عملے اور امدادی کارکنوں کو نشانہ نہ بنائے۔

میقاتی نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن کا تاریخی مقامات کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف ایک اور جرم ہے، جس کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بعلبک اور صور کے قدیم آثار کی حفاظت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ میقاتی نے کہا کہ صیہونی دشمن کی لبنان کے خلاف جارحیت اور اس کے جرائم کی ذمہ داری عالمی برادری پر ہے، جو ان واقعات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش