0
Tuesday 5 Nov 2024 07:44

سردار خالد ابراہیم کشمیریوں کی توانا اور جرات مند آواز تھے، سردار عتیق

سردار خالد ابراہیم کشمیریوں کی توانا اور جرات مند آواز تھے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم کشمیریوں کی توانا اور جرات مند آواز تھے جن کی ساری زندگی اصولوں کی سیاست میں گزری۔ مرحوم نے آزاد کشمیر کے اندر اصولوں اور نظریات کی سیاست کو فروغ دیا، سردار خالد ابراہیم کی ساری زندگی نظریات، اصول پسندی اور حق گوئی میں گزری، سردار خالد ابراہیم نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز بلند کی۔ سردار خالد ابراہیم کی سیاسی زندگی آزاد کشمیر کے سیاسی کارکنوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ جو لوگ اصولوں اور کردار کی سیاست کرتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران روانگی سے قبل عظیم سیاسی رہنما سردار خالد ابراہیم مرحوم کی 6ویں برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سردار خالد ابراہیم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ حق و صداقت کا ساتھ دیا اور بیس کیمپ میں اصولوں کی سیاست کی۔ سردار خالد ابراہیم مرحوم کے قول و فعل میں تضاد نہیں تھا یہی وجہ ہے کہ ریاستی عوام میں انہیں بے پناہ عزت و احترام حاصل ہے۔ مرحوم قائد نے ہمیشہ حق و سچ کی آوازبلند کی اور کلمہ حق کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ریاستی عوام کے لیے سردار خالد ابراہیم مرحوم کی خدمات و کردار ناقابل فراموش ہیں۔ سیاست کے میدان خارزار میں مرحوم نے کبھی اپنا دامن میلا نہیں ہونے دیا۔ مشکل وقت گزارا لیکن اصولوں کو کبھی فراموش نہیں کیا اور نہ کبھی اپنے اصولی موقف پر کبھی سمجھوتہ کیا۔ سردار خالد ابراہیم مرحوم نے آزاد کشمیر کے اندر نظریاتی اور اصولی سیاست کے فروغ کیلئے انمنٹ نقوش چھوڑے ہیں جنہیں رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ سردار خالد ابراہیم نے آزاد کشمیر کی سیاست میں جو نمایاں اور تاریخی کردار ادا کیا ہے یہ تاریخ کا حصہ ہے اور اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 1170775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش