0
Monday 4 Nov 2024 23:14

غاصب اسرائیلی رژیم کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کیلئے سلامتی کونسل سے 52 ممالک کا مطالبہ

غاصب اسرائیلی رژیم کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کیلئے سلامتی کونسل سے 52 ممالک کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ترکی سمیت دنیا بھر کے 51 ممالک نے 2 بین الاقوامی اداروں کے ہمراہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں غاصب صیہونی رژیم کو مسلح کئے جانے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اس بارے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کا مطلب "نسل کشی میں عملی طور پر حصہ لینا" ہے۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے بھی اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ترک صدر نے اس کارروائی کو غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لئے ایک "موثر حل" قرار دیا اور زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ غزہ کے خاتمے کے لئے اس صیہونی رژیم پر دباؤ بڑھانے کی خاطر اسرائیل کو مسلح ہونے سے روکنا انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش