0
Tuesday 5 Nov 2024 00:18

ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب خان کے دور سے چلا آرہا ہے، ہم نے اسے فارملائز کر دیا، خواجہ آصف

ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب خان کے دور سے چلا آرہا ہے، ہم نے اسے فارملائز کر دیا، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب خان کے دور سے چلا آرہا ہے، حکومت نے اسے فارملائز کر دیا ہے۔ خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 20 سال کی توسیع ایوب، ضیاء، مشرف نے اپنے آپ کو دی، جبکہ جنرل ریٹائرڈ کیانی اور باجوہ نے سویلین حکومتوں سے 4 سال کی توسیع لی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے توسیع دینے کے قانون میں ترمیم کرکے افراد کے بجائے ادارے کو مضبوط کیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع، بری فوج، ایئر فورس، نیوی تینوں اداروں پر لاگو ہوگی، کسی فرد واحد یا ایک ادارے کو نہیں نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمران اپنے اقتدار کے دوام کے لیے آرمی چیف کو توسیع سے نوازتے رہے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع سے ہم نے انہیں گرے ایریا سے نکال کر مدت میں استحکام دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے پیش کیا گیا تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا۔ پاکستان آرمی ایکٹ 1952ء، پاکستان نیول ایکٹ 1961ء اور پاکستان ایئر فورس ایکٹ 1953ء میں ترمیم کا بل بھی منظور کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1170767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش