0
Monday 4 Nov 2024 22:06

استنبول، غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کیخلاف ترک نوجوانوں کا جرمن جہاز کے عرشے پر شدید احتجاج

استنبول، غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کیخلاف ترک نوجوانوں کا جرمن جہاز کے عرشے پر شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم کے خلاف سراپا احتجاج کئی ایک ترک نوجوانوں نے استنبول کی حیدرپاشا نامی بندرگاہ میں لنگر انداز ایک بحری جہاز پر ہلہ بول دیا جو جرمنی کے جھنڈے اور غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے لئے سینکڑوں ٹن اسلحے کا حامل ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک نوجوانوں نے فلسطینی پرچم ہاتھ میں تھامے اس صیہونی بحری جہاز کے عرشے پر جمع ہو کر غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو ملنے والی اسلحہ جاتی امداد میں ترک حکومت کی براہ راست شراکت پر شدید احتجاج کیا اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے لگائے۔

مقامی میڈیا نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک نوجوانوں کے اس گروپ نے جرمن پرچم کے حامل کیتھرین نامی صیہونی بحری جہاز پر حملہ کر دیا جو استنبول کی حیدرپاشا بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔ اس رپورٹ کے مطاق ترک نوجوان مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ اس جہاز کو ترکی میں مہیا کی جانے والی سہولیات کو کسی طور قبول نہیں کرتے اور "مرگ بر کیتھرین" و "ترکی سے نکل جاؤ" جیسے نعرے لگائے۔

-                -

ادھر برلن میں بھی انسانی حقوق کے وکلاء نے عدالت میں ایک مقدمہ دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جرمن کارگو جہاز ایم وی کیتھرین جو مبینہ طور پر اسرائیل کے سب سے بڑے جنگی کنٹریکٹرز کے لئے 150 ٹن دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود لے کر جا رہا ہے، کو فی الفور روکا جائے۔

دوسری جانب ترک صارفین نے بھی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے ترکی کی بندرگاہوں پر اسرائیلی کنٹنرز زم (ZIM) کی ایک وسیع تعداد کا انکشاف کیا ہے۔ 

-
 
یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان و ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان سمیت دوغلے کردار کی حامل پوری ترک کابینہ کی جانب سے ہی روزانہ کی بنیاد پر غاصب اسرائیلی رژیم خصوصا غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف متعدد تند و تیز بیانات جاری ہوتے رہتے ہیں تاہم یمنی مسلح افواج و مزاحمتی قوم کی جانب سے شدید سمندری محاصرے میں گِھری گھناؤنی اسرائیلی رژیم کو سعودی عرب، خلیجی ممالک، ترکی و آذربائیجان سمیت متعدد مسلم ممالک کی جانب سے پس پردہ سمندری و زمینی کوریڈور اور ہر قسم کی توانائی و غذائی برآمدات مہیا کی جا رہی ہیں۔



خبر کا کوڈ : 1170724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش