0
Monday 4 Nov 2024 22:53

ایم ڈبلیو ایم ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

ایم ڈبلیو ایم ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ بحیثیت شیعہ ہم وطن عزیز پاکستان میں شیعہ حقوق کے محافظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے دو روزہ دورے کے موقع پر ضلع خوشاب میں ایم ڈبلیو ایم کے یونٹ کرڑ کی تنظیم نو کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلع خوشاب پہنچنے پر صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم پنجاب مولانا ظہیر الحسن کربلائی کے ہمراہ کرڑ میں غلام عباس نمبردار کی عیادت کی۔ وہ ایم ڈبلیو ایم یونٹ کرڑ کی تنظیم نو اجلاس میں بھی شریک ہوئے اور نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے ملت جعفریہ پاکستان کی تین حیثیتوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا۔ بحیثیت شیعہ ہم وطن عزیز پاکستان میں شیعہ حقوق کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ نصاب تعلیم میں متنازعہ اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مواد قبول نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ملک میں 1975 کے متفقہ نصاب تعلیم کی طرز پر اسلامیات کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے۔ جس پر تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجماع ہے۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے مولانا ظفر عباس صدر، نذر حسین نائب صدر، محمد جواد جنرل سیکریٹری، وجیہ الحسن فنانس سیکرٹری، اور اکرام حیدر سیکرٹری میڈیا منتخب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1170734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش