استنبول، غاصب صیہونی رژیم کے جنگی جرائم کیخلاف ترک نوجوانوں کا جرمن جہاز کے عرشے پر شدید احتجاج
4 Nov 2024 22:06
احتجاج کرنیوالے ترک نوجوانوں نے حیدر پاشا نامی ترک بندرگاہ میں لنگر انداز اس بحری جرمن بحری جہاز پر ہلہ بول دیا جو غاصب صیہونی رژیم کیلئے سینکڑوں ٹن گولہ بارود لیکر جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم کے خلاف سراپا احتجاج کئی ایک ترک نوجوانوں نے استنبول کی حیدرپاشا نامی بندرگاہ میں لنگر انداز ایک بحری جہاز پر ہلہ بول دیا جو جرمنی کے جھنڈے اور غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے لئے سینکڑوں ٹن اسلحے کا حامل ہے۔
روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک نوجوانوں نے فلسطینی پرچم ہاتھ میں تھامے اس صیہونی بحری جہاز کے عرشے پر جمع ہو کر غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو ملنے والی اسلحہ جاتی امداد میں ترک حکومت کی براہ راست شراکت پر شدید احتجاج کیا اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے لگائے۔
مقامی میڈیا نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک نوجوانوں کے اس گروپ نے جرمن پرچم کے حامل کیتھرین نامی صیہونی بحری جہاز پر حملہ کر دیا جو استنبول کی حیدرپاشا بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔ اس رپورٹ کے مطاق ترک نوجوان مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ اس جہاز کو ترکی میں مہیا کی جانے والی سہولیات کو کسی طور قبول نہیں کرتے اور "مرگ بر کیتھرین" و "ترکی سے نکل جاؤ" جیسے نعرے لگائے۔
خبر کا کوڈ: 1170724