QR CodeQR Code

نیشنل کانفرنس حکومت جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کیلئے کوشاں ہے، سریندر چودھری

2 Nov 2024 10:47

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاشی مسائل کو حل کرنے اور جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلی سریندر چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرانے کے ساتھ ساتھ عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ذرائع کے مطابق سریندر چودھری نے جموں میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاشی مسائل کو حل کرنے اور جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے جن سے نمٹے کی پوری کوشش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1170251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1170251/نیشنل-کانفرنس-حکومت-جموں-کشمیر-کا-ریاستی-درجہ-بحال-کرانے-کیلئے-کوشاں-ہے-سریندر-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com