0
Monday 21 Oct 2024 01:54

آئینی ترمیم سیاسی جماعتوں اور جمہوریت کی فتح ہے، بلاول بھٹو زرداری

آئینی ترمیم سیاسی جماعتوں اور جمہوریت کی فتح ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کالے سانپ کی بات کرتی ہے، وہ کالا سانپ افتخار چودھری کی عدالت تھی، جہاں منتخب وزرائے اعظم کو فارغ کیا جاتا رہا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کی کامیابی میں مولانا فضل الرحمان کا کردار انتہائی اہم رہا، آصف زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو مانتا ہوں۔ افسوس کہ سیاسی پولرائزیشن عروج پر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے وقت مل کر آئین سے آمر کے تمام کالے قوانین کو نکالا، اب بھی جتنا ہوسکا اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ترمیم سیاسی جماعتوں اورجمہوریت کی فتح ہے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترمیم کے حق میں ووٹ نہ بھی دے تو یہ اس کی کامیابی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش