0
Monday 21 Oct 2024 00:50

آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلہ گھونٹنے کا عمل ہے، عمر ایوب

آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلہ گھونٹنے کا عمل ہے، عمر ایوب
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کا شکریہ ادا کیا جا رہا تھا، وہاں نامعلوم افراد کو بھی شامل کرتے، آئینی ترمیم آزاد عدلیہ کا گلہ گھونٹنے کا عمل ہے۔ عمر ایوب نے قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ آئینی ترمیم پاکستانی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی، ترمیم 31 اکتوبر کو منظور ہو جاتی تو کیا ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مبارک زیب، ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی، ریاض فتیانہ، زین قریشی، عادل بازئی پر دباؤ ڈالا گیا۔ عادل بازئی کے پلازے گرائے گئے، زین قریشی کی اہلیہ کو رات کے وقت زبردستی گاڑی سے نکال کر اغوا کیا گیا، فجر کے ٹائم اسپیکر ایاز صادق نے میسج کرکے بتایا کہ زین قریشی کی اہلیہ واپس آگئیں۔

عمر ایوب نے بتایا کہ ریاض فتیانہ کے بیٹے کو دو بار اغوا کیا گیا، انتظار پنجھوتہ 11 دن سے غائب ہیں، مبین جٹ کا گھر مسمار کیا گیا، اس سارے پروسس میں ہمارے اراکین کو زدوکوب کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ چوہدری الیاس، عثمان علی کو اغوا کرکے آج یہاں لے کر آگئے، مبارک زیب کے بھائی پی ٹی آئی کے ورکر تھے، ان کو غائب کرکے آج نمودار کیا گیا، ظہور قریشی کو غائب کرکے آج یہاں پیش کیا گیا، اورنگزیب کھچی کو زبردستی غائب کرایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1167602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش