0
Monday 21 Oct 2024 01:55

ہمارے سینیٹرز نے استعفے نہ دیئے تو سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے، اختر مینگل

ہمارے سینیٹرز نے استعفے نہ دیئے تو سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے، اختر مینگل
اسلام ٹائمز۔ سربراہ بی این پی (مینگل) اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز نے استعفے پیش نہیں کیے تو سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی (مینگل) اختر مینگل کا کہنا تھا کہ  لوگوں سے زبردستی ووٹ لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کی، اگر کل تک ہمارے سینیٹرز نے استعفے پیش نہیں کیے تو سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔ سربراہ بی این پی کا مزید کہنا تھا کہ آج سینیٹ نہیں سرکس کا اجلاس تھا، ہمارے سینیٹرز کو سکیورٹی پروٹوکول میں لا کرووٹ ڈلوایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1167605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش