QR CodeQR Code

صیہونی فوجیوں کے بیت لاہیا پر وحشیانہ حملے نے ہٹلر اور نازیوں کی یاد تازہ کردی، حماس

20 Oct 2024 23:56

الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سینیئر راہنما نے کہا کہ صیہونی غاصب شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک منظم سازش کے تحت آوارہ وطن ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت لاہیا میں صیہونی جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینیئر راہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر ہفتے کی رات صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں نے دکھا دیا کہ صیہونی نئے دور کے ہٹلر اور نازی ہیں۔ الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حماس کے سینیئر راہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ صیہونی غاصب شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک منظم سازش کے تحت آوارہ وطن ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت لاہیا میں صیہونی جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کے مسئلے پر پوری دنیا کی ایک تاریخی ذمہ داری بنتی ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو غزہ کے شمالی حصے میں واقع بیت لاہیا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 1167591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1167591/صیہونی-فوجیوں-کے-بیت-لاہیا-پر-وحشیانہ-حملے-نے-ہٹلر-اور-نازیوں-کی-یاد-تازہ-کردی-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com