0
Sunday 13 Oct 2024 09:04

وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ جاگراں آتشزدگی متاثرین کے پاس پہنچ گئے

وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ جاگراں آتشزدگی متاثرین کے پاس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ جاگراں آتشزدگی متاثرین کے پاس پہنچ گئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا اور انتظامیہ کو فوری طور پر متاثرین کی آفات سماوی کے معاوضہ جات کی فراہمی کیلئے ہدایات دیں۔ وزیر قانون نے متاثرین آتشزدگی سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر قانون میاں عبد الوحید نے ڈسٹرکٹ ڈیزاستر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متاثرین کیلئے خیمہ بستی کے قیام اور بروقت امدادی سامان کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے بروقت اقدامات کو سراہا۔ بعد ازاں وزیر قانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ سات روزہ دورے پر بالائی نیلم روانہ ہو گئے۔ وزیر قانون کا دودھنیال پہنچنے پر لوکل کونسلرز اعجاز خان، اشتیاق خان صدر پیپلز پارٹی یو سی دودھنیال بابو عبد القیوم، نمبر دار بشیر خان، حاجی محمد اشرف، میاں نور احمد، نذیر ڈار و دیگر کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔
خبر کا کوڈ : 1166147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش