0
Tuesday 8 Oct 2024 10:48

امت مسلمہ اتحاد اور سفارتکاری کے ذریعے فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی بند کرائے، فاروق رحمانی

امت مسلمہ اتحاد اور سفارتکاری کے ذریعے فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی بند کرائے، فاروق رحمانی
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے امت مسلمہ پر اتحاد اور جارحانہ سفارت کاری کے ذریعے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل ریاستی دہشت گردی بند کرانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ اتحاد کے فقدان اور اسٹریٹجک پالیسیوں کی ناکامی کی وجہ سے اسرائیل نے خواتین اور بچوں سمیت تقریبا 42 ہزار فلسطینیوں اور فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے نہ تو اسرائیل کو مزید جارحیت سے روکا ہے اور نہ ہی غزہ اور لبنان دونوں میں اسرائیل کی شدید ترین بمباری اور ظلم و بربریت میں کوئی کمی آئی ہے۔فاروق رحمانی نے کہا کہ پوری انسانیت بالخصوص دنیا بھر کے مسلمان صدمے کی کیفیت میں ہیں جبکہ ان کی قیادت فلسطین اور کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور اسرائیل اور بھارت کی نو آبادیاتی پالیسیوں پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کا ردعمل ناکافی ہے۔ انہوں نے پاکستان اور مسلم دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ فلسطین، لبنان اور جموں و کشمیر میں اسرائیل اور بھارت کی استعماری کارروائیاں بند کرانے کیلئے اقوام متحدہ کو مجبور کریں۔
خبر کا کوڈ : 1165105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش