0
Friday 4 Oct 2024 09:47

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، خارجی راستے بند

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج، خارجی راستے بند
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیشن نظر لاہور پولیس نے شہر کے خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے ہیں۔ بابو صابو انٹرچینج کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ البتہ لاہور میں داخلے کیلئے ٹریفک کھلی ہے۔ بابو صابو انٹر چینج پر واٹر کینن، کنٹینر اور پریژن وین موجود ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور کرول کی طرف سے بھی موٹروے کو بند کیا گیا ہے۔ راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد جانیوالے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش