0
Friday 4 Oct 2024 09:15

خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا وزیراعلیٰ کیخلاف اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کا اعلان

خیبر پختونخوا کے اساتذہ کا وزیراعلیٰ کیخلاف اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے درجنوں ارکان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف احتجاج کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور جیل کے قریب دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خیبر پختونخوا کے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے درجنوں ٹیچرز وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف احتجاج کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے، جن کی قیادت عطا الرحمان کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف نعرے بازی کی، پنشن، سی پی فنڈ، ایڈہاک ٹیچرز کو مستقل کرنے کے مطالبات کی منظوری کے لیے بھی نعرے لگائے گئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل چوہدری اور نعیم پنجھوتھ مظاہرین کے پاس پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مطالبات کی تفصیلات حاصل کیں اور ان کے مطالبات سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ خیبر پختونخوا سے احتجاج کے لیے راولپنڈی آنے والے ٹیچرز نے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ہم یہاں بیٹھے رہیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے 2022 میں ہمارے ساتھ معاہدہ کیا تھا، اب اقتدار ملا ہے تو اساتذہ کی بات نہیں سن رہے، ہم علی امین گنڈا پور کے خلاف پنجاب میں احتجاج اور مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کا سرکردہ بیٹھا ہوا ہے، ہم اپنے مطالبات ان تک پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1164163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش