اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی ان کا راستہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کا خواب پورا ہوگا اور بیت المقدس جلد آزاد ہوگا۔ یاد رہے کہ حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ صہیونی حکومت نے گذشتہ روز بیروت میں شدید فضائی حملہ کیا تھا۔