اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جاری دھرنے کے دوران امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام وزیراعظم کے بیان کیخلاف بچوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر بچوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں، وزیراعظم سے این آر او نہیں مانگ رہے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کوئٹہ جائیں اور مظلوموں کی داد رسی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن نہیں کی بلکہ ہم مظلوم ہیں اور ہزارہ کے مظلوم بچوں کی حمایت کر رہے ہیں۔