0
Monday 11 Nov 2024 01:28

حملے کا خوف، نیتن یاہو نے اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کر دیا

حملے کا خوف، نیتن یاہو نے اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ ماہ حزب اللّٰہ کے اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔ نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان میں پیجر ڈیوائس حملوں اور حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصراللّٰہ پر حملے اور انہیں شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔

تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کی کمیونیکیشن ڈیوائس اور حسن نصراللّٰہ پر حملوں کے پیچھے اسرائیل تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خفیہ ایجنسی موساد کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق پہلی بار کسی اعلیٰ ترین اسرائیلی عہدیدار نے لبنان میں پیجر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1171839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش