اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے زیر اہتمام سالانہ پری بورڈ امتحانات کا آغاز ریجن بھر میں کیا گیا۔ امتحانات کا پہلا پرچہ ریجن کے مختلف اضلاع جن میں ضلع پشاور، ضلع کوہاٹ و ہنگو اور ضلع کرم پاراچنار کے امتحانی ہالز میں لیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔