0
Monday 27 Jan 2025 12:35

جے یو آئی لاہور نے مدراس بل فوری منظور کرنے کا مطالبہ کردیا

جے یو آئی لاہور نے مدراس بل فوری منظور کرنے کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مدارس بل فوری منظور کرے، جبکہ جے یو آئی لاہور کی جنرل کونسل نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی منظوری بھی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر جمیعت علماء اسلام لاہور کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار، ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز، جمال عبدالناصر، قاری غلام حسین، مولانا اشرف علی خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
 
جنرل سیکرٹری جے یو آئی لاہور حافظ عبدالرحمن نے جنرل کونسل ممبران کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا۔ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری نصیر احمد احرار کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ہے جبکہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں عوامی حق پر ڈاکہ ڈالنے پر مولانا فضل الرحمن نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے، جس کا مقصد مولانا فضل الرحمان کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش