0
Monday 27 Jan 2025 12:52

عرب لیگ نے بھی فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کی تجویز مسترد کر دی

عرب لیگ نے بھی فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کی تجویز مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ نے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، یہ کوششیں ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ مرحلے میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور اس کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے ہر ایک کی طرف سے مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے، غزہ کی تعمیر نو کے فوری آغاز اور اس کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ضرورت ہے جو گزشتہ پندہ ماہ سے مسلسل وحشیانہ کارروائیوں کا شکار ہوئے اور غزہ کی پٹی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 1186894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش