متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام، علامہ سید جواد نقوی کی صدارت میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ’’تکریمِ شہدائے مقاومت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں شہید قاسم سلیمانی، سید حسن نصراللہ، یحییٰ سنوار، اسماعیل ہنیہ اور دیگر شہدائے مقاومت کو شاندار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مقررین میں پیر سید ہارون علی گیلانی مرکزی امیر ہدیۃ الہادی پاکستان و سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت میاں میر لاہور، مولانا محمد جاوید قصوری امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب، پروفیسر حافظ عبدالماجد سلفی سربراہ مرکز القدس ٹاؤن شپ لاہور، حافظ ناصر محمود شاگردِ رشید شیخ الاسلام علامہ طاہرالقادری اور ڈاکٹر اصغر مسعودی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوریہ اسلامی ایران، لاہور شامل تھے۔
کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ مقاومت کا چراغ ہمیشہ روشن رہے گا، کیونکہ باطل قوتیں جتنی بھی کوشش کریں، حق کا یہ الہیٰ پیغام دبایا نہیں جا سکتا۔ شہداء کا خون محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے، جو نسل در نسل بیداری کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء مقاومت کی بارگاہ میں خود کو حقیر سمجھتے ہیں، جنہوں نے اپنے لہو سے مقتل کو زینت بخشی اور حق و صداقت کی معراج کو پایا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial