0
Tuesday 21 Jan 2025 11:42

صیہونی حکومت کے شام میں اہداف؟

صیہونی حکومت کے شام میں اہداف؟
تحریر: سید رضا عمادی

صیہونی ماہرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت شام کی تقسیم اور اس ملک میں مستحکم حکومت کی تشکیل کو روکنے جیسے اپنے اہم اہداف حاصل کرنے کی متمنی ہے۔ شام کی حکومت کے خاتمے اور ملک میں حزب اختلاف اور دہشت گرد گروہوں کے اقتدار میں آنے کو چالیس دن سے زائد دن گزر چکے ہیں۔ صیہونی حکومت شام کے نئے حالات سے فائدہ اٹھانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد صیہونی حکومت نے شام کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیئے اور شام  کی فوجی صلاحیتوں اور اڈوں کو تباہ کر دیا اور شام کے جغرافیہ کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا۔

اگرچہ صیہونی حکومت نے نئے شام کے بارے میں کوئی سرکاری تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ صیہونیوں کی سب سے اہم حکمت عملی شام میں ایک مستحکم حکومت کی تشکیل کو روکنا اور ملک کے جغرافیے کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ شام میں ایک مستحکم حکومت کی تشکیل کو روکنے کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں کے آس پاس ایک کمزور حکومت کی تشکیل، صیہونی حکومت کے لیے مطلوب اور اس کے مفادات کے عین مطابق ہے۔ صیہونی حکومت ان ممالک میں عبوری حکومتوں کی تشکیل اور معاملات کو آگے بڑھانے کے درپے ہے، جو مزاحمت کے محور کے رکن یا حامی ہیں۔

شام کے جغرافیہ کا سکڑنا صیہونی حکومت کا ایک اور ہدف ہے۔ ممالک کی داخلی تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ مغربی ایشیائی خطے میں بڑی طاقتوں کی تعداد میں کمی آجائے گی۔ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ صیہونی حکومت چھوٹے ممالک کے ساتھ زیادہ آسانی سے من مانی ڈیل کرتی ہے۔ ابراہیم پلان کے فریم ورک کے اندر تعلقات کو معمول پر لانا اس کی ایک مثال ہے، کیونکہ چھوٹے عرب ممالک نے تعلقات کو معمول پر لانے میں زیادہ دیر نہ کی۔ چھوٹے ممالک صیہونی حکومت کے لیے کم خطرہ ہوں گے۔ شام کے حوالے سے صیہونی حکومت ملک کے کچھ حصوں پر قبضہ کرکے ملک کے جغرافیہ کو سکڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہاں تک کہ ترکیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے قبضے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ دوسری جانب، شام کی متناسب آبادی کی ساخت کو دیکھتے ہوئے، صیہونی حکومت ملک کو کئی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کے درپے ہے۔

اس سلسلے میں صیہونی تجزیہ نگار نہم برنیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اسرائیل کی خواہش ہے کہ ملک کو کئی علاقوں میں تقسیم کیا جائے، جن میں شمال مشرق میں کرد، جنوب میں دروز اور شمال مغرب میں علوی شامل ہیں۔ صہیونی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایک نیا مشرق وسطیٰ تشکیل پانے والا ہے، لیکن کوئی نہیں جانتا کہ اس کی نوعیت کیا ہوگی اور اس میں اسرائیل کی جگہ اور سلامتی کو کس طرح دیکھا گیا ہے۔ صہیونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت شام کی حکومت کے خاتمے اور لبنان اور خطے کے لیے اس کے نتائج سے خوش ہے، لیکن اسے نئی حکومت کے مضبوط ہونے کی بھی فکر ہے۔ بعض تجزیہ نگاروں کا یہ بھی خیال ہے کہ شام کی تین ریاستوں میں تقسیم ایک ایسا منظر نامہ ہے، جس پر صیہونی حکومت طویل عرصے سے کام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1185724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش