اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام ایگریکلچر یونیورسٹی یونٹ میں ولادت باسعادت امیرالمومنین شیر خدا حضرت علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر جشن و چراغاں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آغا ریاض احمد نے ولادت امیر المومنین کی مناسبت سے شرکاء سے گفتگو کی اور مختلف منقبت خواں و نعت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں ریجنل کابینہ کے اراکین، ضلعی صدر سید نجم الحسن سمیت کیمپس یونٹس کے برادران نے شرکت کی، جشن کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور طعام کا انتظام بھی کیا گیا۔