0
Sunday 26 Jan 2025 21:30

گلگت، گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرے سے شیعہ سنی اکابرین کا خطاب

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ایک تکفیری مولوی کی جانب سے امام زمانہ (عج) کی شان میں بدترین گستاخی کیخلاف گلگت میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کیپٹن شہید ضمیر عباس چوک پر عوام کی کثیر تعداد نے گستاخ کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سنی عمائدین نے گستاخ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ استور میں تکفیری مولوی نے امام مہدی کی شان میں بدترین گستاخی کی، لیکن حکومت نے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔ انہوں نے کہا کہ گستاخ مولوی کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو گلگت بلتستان بھر میں دھرنے شروع ہونگے۔ احتجاجی مظاہرے سے اہلسنت سے تعلق رکھنے والے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنما انجینئر محبوب ولی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ترجمان غلام عباس، عالم دین شیخ ولایتی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1186787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش