0
Monday 27 Jan 2025 19:03

بی جے پی آئینی اقدار کو کمزور کر رہی ہے، ملکارجن کھڑگے

بی جے پی آئینی اقدار کو کمزور کر رہی ہے، ملکارجن کھڑگے
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے اس پر آئینی اقدار کو کمزور کرنے اور اقتصادی محاذوں پر ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ بھارت کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے نریندر مودی کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے بیانات کے باوجود ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا ہوا ہے، جبکہ یہ مقام کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں حاصل کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں نے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے امیروں کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے معیشت کی تعمیر کے لئے کام کیا، لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں کوئی معنی خیز پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان عدم مساوات بڑھتی جا رہی ہے اور توجہ چند منتخب افراد کو فائدہ پہنچانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے، خود مختار اداروں میں مداخلت اور اقتدار کو مرکزیت دینے کا الزام لگایا۔ وفاقیت کے کمزور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کے اختیارات کو کم کر رہا ہے۔ کانگریس صدر نے سماجی انصاف کی لڑائی جاری رکھتے ہوئے ملک کی جمہوری اور اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1186963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش