0
Monday 27 Jan 2025 17:42

خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کیا کہا؟

خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کیا کہا؟
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق وضاحت کردی تاہم کہا کہ جنیداکبر کو صوبائی صدر بنانے کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کو نام پیش کیا۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی صدارت کے لیے بانی چیئرمین نے رائے مانگی تو میں نے جنید اکبر کا نام پیش کیا کیونکہ وہ پارٹی کے پرانے اور تگڑے کارکن ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں تبدیلی اب صوبائی صدر کی صوابدید ہے وہ جسے چاہیں اور جہاں چاہیں ذمہ داریاں تفویض کرسکتے ہیں۔ عاطف خان نے کہا کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران یہ ذمہ داری حوالے کی ہے کہ جن صوبائی وزرا کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں اس کی تصدیق کرائی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو بدعنوان وزرا کو وزارت سے فارغ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1186947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش