0
Wednesday 30 Oct 2024 19:19

جامعہ این ای ڈی کا 33واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 2024ء

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے تحت تیتسویں سالانہ جلسہ تقسیمِ اسناد 2024ء کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چانسلر جامعات/گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے صدارتی خطاب کیا، اس موقع پر اعزازی مہمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، مہمانِ خصوصی حسین داؤد، اعزازی مہمان امیر الاسلام اور شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بھی خطاب کیا۔ پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل اور رجسٹرار سید غضنفر حسین نقوی کے مطابق اس جلسہ تقسیم اسناد 2024ء میں 21 اسکالرز کو ڈاکٹریٹ کی اسناد تفویض کی گئیں، جن میں شعبہ سول انجینئرنگ سے سعدیہ میمن، میکینیکل انجینئرنگ سے ثاقب شریف، شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مونا کنول، خالد محبوب، مزمل احمد خان، محمد حسن نثار، محمد نجم الاسلام، شعبہ کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سسٹم انجینئرنگ سے سید محمد شیراز، تاجور سلطانہ، الیکٹرونک انجیئنرنگ سے محمد منیب شیخ، سید منہاج النبی جعفری، آغا محمد علی مرزا، تہنیت اسلم، شعبہ انڈسٹریل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ سے ارشاد اللہ، محمد کاشف، مہرین کوثر، طاہر ممتاز ملک، آصف حسن، شعبہ کیمیکل انجینئرنگ سے رضا محمد خان، مٹیریل اینڈ مٹالرجی سے عبدالرؤف اور شعبہ ریاضی سے حمیرا الطاف خان شامل گئیں۔ اس برس پاس آؤٹ گریجویٹس کی تعداد 1700، جبکہ ماسٹرز میں 277 طالبعلم کامیاب ہوئے۔ ترجمان جامعہ کے مطابق اس کانووکیشن میں قریباً 7 ہزار افراد نے مثالی نظم و نسق سے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1169734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش