کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو
متعلقہ فائیلیںمولانا مخدوم عاصم مخدوم کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین ہیں جبکہ جمیعت علمائے اسلام (س) کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک ہم آہنگی کا جھنڈا اُٹھائے ہوئے ہیں۔ اس مقصد میں انہیں کافی کامیابی بھی ملی ہے۔ مولانا عاصم مخدوم مختلف مذاہب کے قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے بھی انکی کوششوں کو کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔ دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی شاندار فکر کی بدولت تمام مسالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے لاہور میں ان کیساتھ ایک نشست کی جسکا احوال اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos