0
Monday 25 Nov 2024 15:03

بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کر دی

بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جلد کوئی خبر آئے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی، ملاقات کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔
 
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد واپس روانگی کے دوران بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رہنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی ائی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1174706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش