QR CodeQR Code

کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو

3 Feb 2021 18:02

چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف بیرونی اسلام و پاکستان دشمن ہی سازشیں کرتے ہیں، جسکے بعد دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے واضح خط کھینج دیا تھا، اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کرسکتے، جب تک فلسطینی عوام مطمئن نہیں ہو جاتے تب تک اسرائیل کو کسی طور تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔


مولانا مخدوم عاصم مخدوم کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین ہیں جبکہ جمیعت علمائے اسلام (س) کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک ہم آہنگی کا جھنڈا اُٹھائے ہوئے ہیں۔ اس مقصد میں انہیں کافی کامیابی بھی ملی ہے۔ مولانا عاصم مخدوم مختلف مذاہب کے قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کوشاں ہیں۔ اس حوالے سے بھی انکی کوششوں کو کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔ دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی شاندار فکر کی بدولت تمام مسالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے لاہور میں ان کیساتھ ایک نشست کی جسکا احوال اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 914116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/914116/کل-مسالک-علماء-بورڈ-کے-چیئرمین-کا-اسلام-ٹائمز-کیساتھ-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com