متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی اور بزرگ عالم دین استاد العلماء آقائے شیخ محمد سلیم کی سربراہی میں علما و ذاکرین اور تنظیمی ذمہ داران نے علی بستی گلبہار کا دورہ کیا اور مومنین و مومنات سے تفصیلی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق علی بستی گولیمار میں شب چہلم امام حسینؑ پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے اور جواں سال عزادار جنید حیدر مہدی کی مظلومانہ شہادت کے بعد ریاستی اداروں کی جانب سے اہل علاقہ اور مومنین کو مسلسل حراساں کئے جانے اور متعلقہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے ساتھ عدم تعاون پر شیعیان حیدر کرارؑ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شیعہ تنظیمات بشمول مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ کے نمائندہ وفد نے علی بستی گولیمار کا دورہ کیا اور اہل علاقہ اور متاثرہ مومنین سے مسجدحیدری میں ملاقات کی۔ بعد ازاں مومنات کے اجتماع سے بھی ملاقات اور خطاب کیا۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial