0
Friday 22 Nov 2024 23:37

کوئٹہ، سانحہ پاراچنار کیخلاف مذہبی و سیاسی تنظیموں اور عوام کا بھرپور احتجاج

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
 
پاراچنار میں پیش آنیوالے المناک سانحہ کے خلاف بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام الناس اور سیاسی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان، مجلس علمائے مکتب اہلبیت، بلوچستان شیعہ کانفرنس اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مظاہرے میں شرکت کی اور پاراچنار میں دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے موقع پر حکومت وقت، انتظامیہ اور سکیورٹی پر مامور دیگر ذمہ داران کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور پاراچنار کے مظلومین کو انصاف فراہم کرنے، قاتلوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے اور غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پاراچنار کے عوام سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام سانحہ پاراچنار کے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاراچنار کے عوام کی کال کے منتظر ہیں۔ وہ جب بھی اعلان کریں گے، ہم دھرنا دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے تک حالات کشیدہ رہے، تاہم ذمہ داران نے اس مسئلے کو حل کرنے اور حالات پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔ سانحہ پاراچنار پر اعلیٰ عہدیداران کے مذمتی بیانات کافی نہیں ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1174206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش