0
Friday 22 Nov 2024 23:30

سکردو، سانحہ پاراچنار کیخلاف مظاہرے سے اپوزیشن لیڈر کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے سکردو میں سانحہ پاراچنار کیخلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل پاراچنار میں جو ہوا، وہ اس دھمکی کا نتیجہ تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم پاراچنار کو غزہ بنائیں گے۔ اس دھمکی کے باوجود ہمارے سکیورٹی اداروں کو شرم و غیرت نہیں آئی اور کل سانحہ ہو بھی گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آئینی ترامیم کروانی ہوتی ہے تو ممبران کو گھسیٹ گھسیٹ کر میٹنگیں کروائی جاتی ہیں۔ ہمیں بتائیں کہ پاراچنار پر تم نے کتنی میٹنگز کیں۔ ہر وقت سافٹ ٹارگٹ پاراچنار، گلگت بلتستان اور کویٹہ ہی کیوں ہوتا ہے۔ سوال یہ بھی ہے کہ آج تک دہشتگردی کا شکار ہم ہی کیوں ہوتے ہیں، پاکستان میں کبھی کسی امریکن پر حملہ کیوں نہیں ہوا۔ انہوں نے وزیراعلی کے پی کے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور نااہل کے ساتھ ساتھ بزدل بھی ہے، یہ صرف بڑھکیں مارتے ہیں، وہ خود دو مرتبہ اغوا ہوا، یہ اپنی حفاظت خود نہیں کر سکتے تو ہمیں تحفظ کہاں سے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خاموش نہیں رہ سکتے، کیونکہ یہ ملت کا مسئلہ ہے، کسی پارٹی یا جماعت کا نہیں۔ جب وہاں کوئی زخمی ہوتا ہے تو میں زخمی ہوتا ہوں، مجھے درد ہوتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کانوائے میں سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تھی، اس دہشتگردی کے دوران کسی ایک اہلکار کو خراش تک نہیں آئی، کیوں؟ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی کا سبب یہ محافظین ہیں، اس لیے ان کو ہٹایا جائے۔ ہمیں ایسے کسی محافظ کی کوئی ضرورت نہیں، جو حملے پر بھاگ جائے، بھگوڑا بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سکیورٹی کی کوئی ضرورت نہیں، ہمیں سیلف ڈیفنس کی اجازت دی جائے، آئین بھی اجازت دیتا ہے کہ ادارے اگر ناکام ہو جائیں تو ہم اپنی حفاظت خود کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1174159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش