0
Friday 22 Nov 2024 22:30

خدا کیلئے قیادت اب ایک پیج پر بیٹھے اور لائحہ عمل دے، سکردو جلسے میں اپیل

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ انجمن امامیہ بلتستان کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپیل کی ہے کہ سانحہ پاراچنار کے بعد دینی قیادت کو ایک پیج پر بیٹھنا ہوگا اور مل کر ایک قومی پالیسی بنانی ہوگی، پھر قیادت جو بھی حکم دے گی، تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہونگے۔ سکردو میں سانحہ پاراچنار کیخلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی حفاظت کیلئے ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں، اب ہمیں اپنی حفاظت خود کرنی ہوگی۔ اداروں سے ہمارے بچوں اور ماؤں کی حفاظت نہیں ہوتی تو یہ ہماری حفاظت کیسے کرینگے۔ ان سے کسی قسم کی توقع نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محافظوں کے حصار میں مسافروں کا قتل عام کیا گیا، ہم ان سے کیا توقع رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کی شریعت اور قانون میں اجازت موجود ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1174167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش