کراچی میں شیعہ علماء و ذاکرین کا علی بستی گولیمار کا دورہ
شیعہ رہنماؤں کا شب چہلم امام حسینؑ کالعدم تنظیم کو جلسہ کی اجازت دینے والے کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
30 Aug 2024 21:55
اسلام ٹائمز: دورے کے موقع پر علامہ سید باقر عباس زیدی، بزرگ عالم دین علامہ شیخ محمد سلیم، علامہ صادق جعفری، سید رضی حیدر رضوی، علامہ مبشر حسن، علامہ سبط حیدر، علامہ نجم نقوی، عون رضوی و دیگر نے حملے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ علاقہ مومنین نے بھی مسائل بیان کئے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی اور بزرگ عالم دین استاد العلماء آقائے شیخ محمد سلیم کی سربراہی میں علما و ذاکرین اور تنظیمی ذمہ داران نے علی بستی گلبہار کا دورہ کیا اور مومنین و مومنات سے تفصیلی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق علی بستی گولیمار میں شب چہلم امام حسینؑ پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے اور جواں سال عزادار جنید حیدر مہدی کی مظلومانہ شہادت کے بعد ریاستی اداروں کی جانب سے اہل علاقہ اور مومنین کو مسلسل حراساں کئے جانے اور متعلقہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے ساتھ عدم تعاون پر شیعیان حیدر کرارؑ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شیعہ تنظیمات بشمول مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ کے نمائندہ وفد نے علی بستی گولیمار کا دورہ کیا اور اہل علاقہ اور متاثرہ مومنین سے مسجدحیدری میں ملاقات کی۔ بعد ازاں مومنات کے اجتماع سے بھی ملاقات اور خطاب کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ: 1157107